وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے لکھا ‘ٹیم پاکستان، آپ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی، میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے’۔
شہباز شریف نے لکھا ‘خود پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین گیم کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے’۔
ساتھ ہی وزیر اعظم پاکستان نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Team Pakistan ?? You have beaten all odds to reach the World Cup Final. I know you have the passion, motivation and determination to win. Believe in yourself & play your best game. The entire nation stands behind you. Good luck
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022






