فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے6 گول سے شکست دے دی

فٹبال ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کےمقابلے6 گول سے ہرا دیا۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا، ابتدائی منٹوں میں ایک حملے کے سبب ایرانی گول کیپر ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تبدیل کردیا گیا۔
انگلش ٹیم کےکھلاڑی بیلہنگم پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے، چند لمحات بعد ساکا نےگیند دوسری بار ایران کے جال میں پہنچائی، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول بنادیا۔
وقفے تک اسکور تین صفر تھا، دوسرے ہا ف میں بھی انگلش ٹیم کا ایران پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کا خسارہ کم کرنے میں کامیاب رہی۔

A strong start to the #FIFAWorldCup for @England! ? #Qatar2022 pic.twitter.com/q7uW61H7ER
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 21, 2022
انگلینڈ کی ٹیم کا چھٹا گول گریلیش نے بنایا ، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔