میسی 4 ورلڈ کپس میں گول کرنے والے دنیا کے پانچویں فٹبالر بن گئے۔قطر میں کھیلے جارہے فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں منگل کو ارجنٹائن کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوا۔
میچ کے دوران لیونل میسی نے پنالٹی کک پر گول کیا، اس طرح میسی دنیا کے پانچویں فٹبالر بن گئے جنھوں نے 4 ورلڈ کپس میں گول کئے ہیں۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی 2005 میں اپنے ملک کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے تھے، وہ 2006، 2010، 2014، 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
2014 کا ورلڈ کپ ان کے لئے سب سے یادگاررہا تھا، اس ایونٹ میں انہوں نے 4 گول کئے تھے جب کہ 2010 کے ورلڈ کپ میں وہ کوئی گول نہیں کرسکے تھے۔






