ایشیائی ترقیاتی بینک کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 30 لاکھ ڈالر کی امداد

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (اے پی ڈی آر ایف) سے مالی اعانت فراہم کی جانے والی یہ گرانٹ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔

#ADBNews: ADB has approved a $3 million grant to support the Government of Pakistan’s emergency flood relief efforts. The grant will help fund the purchase of relief items to support flood victims across the country: https://t.co/Mkfo53ctui pic.twitter.com/QsqTDAH5jW
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) August 31, 2022
ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ایک خصوصی فنڈ ہے جو قدرتی خطرات سے پیدا ہونے والی آفات سے متاثرہ اے ڈی بی کے ترقی پذیر رکن ممالک کو تیزی سے گرانٹ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطیٰ اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ ہماری ٹیم طویل مدتی بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں بھی مدد کر رہی ہے۔