ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بعد اب ”ایپل” کونشانے پررکھ لیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی نے ٹوئٹر پر تو اپنی حکمرانی قائم کر لی، لیکن اب وہ ”ایپل” سے بھی ناراض ہو گئے ہیں۔
ایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی جانب سے ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

Apple has also threatened to withhold Twitter from its App Store, but won’t tell us why
— Elon Musk (@elonmusk) November 28, 2022
ایلون مسک نے آیہ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل پر کئی ٹوئٹس کیں ، جن میں ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے اپنے اشتہارات ختم کردیے ہیں اور سوشل نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے باہر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایپل آپ کے ایپ اسٹور کے ذریعے خریدی جانے والی ہر چیز پر 30 فیصد خفیہ ٹیکس لگاتا ہے؟

Did you know Apple puts a secret 30% tax on everything you buy through their App Store? https://t.co/LGkPZ4EYcz
— Elon Musk (@elonmusk) November 28, 2022
دوسری جانب ایپل کی جانب سے ابھی تک ایلون مسک کی ٹوئٹس پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا، تاہم کمپنی ذرائع نے تصدیق کی کہ ایپل نے ٹوئٹر کو دیے جانے والے اشتہارات روک لیے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو سنبھالا ہے تب سے کئی کمپنیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اشتہارات کو روک دیے ہیں۔