پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں لیام لونگ اسٹون ڈیبیو کریں گے جبکہ بین ڈکٹ کی 6 برس بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس،جیک لیچ، اولی رابنسن اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ اور انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کا آج آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ پریکٹس سیشن دن ایک بجے تک جاری رہے گا۔
شائقین کرکٹ کے لیے بھی اسٹیڈیم میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز ٹرافی تقریب رونمائی بھی آج ہوگی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جبکہ دنوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

We have named our XI for our first Men’s Test against Pakistan!? A Test debut for @liaml4893? Welcome back @benduckett1?? #PAKvENG ??????? pic.twitter.com/Clellsv9C4
— England Cricket (@englandcricket) November 29, 2022