اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسن ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے، اداروں کاسیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارےاپنےعوام سے دورنہیں رہ سکتے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 1 ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجاے گا، والدین اپنے بچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے،آج سےریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سےدور ہونا قابل تحسین ہےلیکن ادارےاپنےعوام سےدورنہیں رہ سکتے،1ہفتےمیں2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجاےگا،والدین اپنےبچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 30, 2022