ایلون مسک کا شرح پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار

 ناروے میں ایک کانفرنس کے موقع پر ایلون مسک نے شرح پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کے پاس تہذیب کو سہارا دینے کیلئے کافی بچے پیدا ہوں تاکہ ہم سکڑ نہ جائیں۔
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک  نے واضح کیا ہے کہ دنیا میں ابھی تیل اور گیس کی ضرورت ختم نہیں ہوئی اور اسکی تلاش جاری رکھنی چاہئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایلون مسک نے کہا ہے فی الحال تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھنی چاہیے، ساتھ ہی توانائی کے متبادل ذرائع بھی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ایلون مسک نے کہا دنیا کو درپیش چیلنجز میں سے ایک پائیدار توانائی اور پائیدار معیشت کی طرف منتقلی ہے جسے مکمل ہونے میں کچھ دہائیاں لگیں گی۔
تیل کی ضرورت سے متعلق ایلون مسک کے بیان کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انکا یہ بیان عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔