کیا آپ بھی واٹس ایپ پر ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو یقیناً جان کر خوشی ہوگی کہ واٹس ایپ انتظامیہ ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جوکہ صارفین کیلئے واٹس ایپ پر ریکارڈنگ کا عمل آسان بنادے گا۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک زوم کنٹرول فیچر پر کام کررہا ہے جو آئی او ایس 24.9.10.75 اپ ڈیٹ کے طور پر کیمرے کی خصوصیات کو بہتر بنائے گا۔ ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایک نئے بٹن کے ساتھ زوم لیول کو آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں، اس سے قبل صارف کو اوپر یا نیچے سوئپ کرکے یا پھر اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھتے ہوئے زوم لیول تبدیل کرنا پڑتا تھا۔ یہ خصوصیت کیمرے کے بٹن کو ہلائے بغیر زوم لیول پر مزید کنٹرول فراہم کرتے ہوئے ایک اچھا شاٹ لینے میں مدد دے گا جس سے صارفین کو بالکل وہی شاٹ لینے میں مدد ملے گی جو وہ چاہے گا۔ نیا فیچر آنے والے دنوں میں مزید صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015