دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے اسمارٹ فونز تیار کیے جاتے ہیں لیکن صارفین کی نظر میں ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتی ہے لیکن اب ان کے صبر کرنے کا وقت تھوڑا ہی رہ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اگلے سال آئی فون 17 سیریز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیٹونگ انٹرنیشنل سیکیورٹیز کے تجزیہ کار جیف پی کے ایک انویسٹر نوٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 17 لائن اپ ایک نیا ڈیزائن پیش کرے گا اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا چھوٹا ورژن شامل ہوگا۔ آئی فون 17 لائن اپ میں معمول کے مطابق ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس شامل ہوں گے، لیکن ایک آئی فون سلم ہوگا جس کا مقصد آئی فون 16 پلس کو تبدیل کرنا ہے۔ آئی فون 17 میں 6.1 انچ کی اسکرین ہوگی، پرو میں قدرے بڑا 6.3 انچ پینل ہوگا اور پرو میکس کا سائز 6.9 انچ ہوگا جبکہ آئی فون 17 سلم 6.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ آئے گا۔
اہم خبریں
Recent Posts
- موٹاپے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف
- شدید گرمی کے باعث 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015