پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید کی لاش ایک گیسٹ ہاؤس میں پائی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید گیسٹ ہاؤس میں مردہ پائے گئے۔
ان کی میت پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خبر غمانا للہ و انا الیہ راجعون سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اورڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد*چوہدری محمد سعید اقبال* حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/zbCIV8lpmI
— PPP Punjab (@PPPPunjab_SM) December 12, 2022
دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سابق ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، چوہدری محمد سعید اقبال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید اقبال کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم پی پی پی چیئرمین کا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار @BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) December 12, 2022
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے چوہدری محمد سعید کے انتقال پر بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔






