پاکستان تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش

انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قومی ٹیم کو پاکستان میں شکست دی۔ یہ پہلا ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔
قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔

Pakistan have lost four home Tests in a row for the first time ? #PAKvENG pic.twitter.com/oWYStHjThN
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 20, 2022
خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا۔