اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی ہے اور گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں استدعا کی ہے کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔






