شادی کیلئے لڑکیاں نہ ملنے پر کنواروں کا انوکھا احتجاج

بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے پر 50 کنواروں نے انوکھا احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر سولاپور میں 50 کنوارے مرد شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے پر دلہے کی طرح تیار ہوکر گھوڑوں پر بیٹھ کر بینڈ باجوں کے ساتھ کلکٹر آفس احتجاج کرنے پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنوارے مرد سر پر سہرہ سجائے بینڈ باجوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر جلوس کی شکل میں پریڈ کرتے ہوئے کلکٹر آفس کے باہر پہنچے اور شادی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے لیے لڑکیاں ڈھونڈی جائیں تاکہ وہ بھی شادی کا لڈو کھائیں۔
مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ شادی کے لیے لڑکیاں نہ ملنے کی اصل وجہ ریاست میں مردوں و خواتین کے تناسب میں فرق ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین میں سے ایک شخص نے شادی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ذہنی تناؤ کے بارےمیں بتایا، اس نے کہا کہ میں الیکٹریکل انجینیئر کی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا کیونکہ میں شادی کے حوالے سے پریشان تھا۔

युवा दूल्हों का कोई तो घर बसा दो !??परेशान कुंआरे बैंड-बाजे के साथ डीएम ऑफिस पहुंचे और शादी कराने की मांग किया। #Maharashtra #Solapur #Groom #ViralVideo #Wedding pic.twitter.com/Ffo1n0QK6u
— Sanjeev ?? (@Sanjubolbam) December 22, 2022