پاک بحریہ کی سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ کی جانب سے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے۔
پاک بحریہ کے جوانوں نے زیر آب گھروں میں پھنسے افراد کو نکال کر قمبر، بکرانی، لاڑکانہ، سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
پاک بحریہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں ادویات سمیت خوراک کے تھیلے، پینے کا صاف پانی اور دوسری گھریلو اشیا بھی تقسیم کی ہیں۔
واضح رہیں سیلاب نے پورے سندھ میں تباہی مچادی ہے، اب تک 347 افراد جان سے گئے، 1 لاکھ 71 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، 28 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں، مواصلاتی نظام ناکارہ ہوگیا، سیلابی پانی کے باعث ریلوے کا نظام بھی معطل ہو چکا، صوبے میں اب تک 39 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے۔