73 سالہ شخص کا منفرد انداز، ایک طیارے میں اپنا گھر بنالیا

ویسے تو ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر سب سے منفرد ہو مگر اس حوالے سے ایک الیکٹریکل انجینئر کا انتخاب دنگ کردینے والا ہےامریکا سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ بروس کیمبل نے ایک طیارے کو اپنا گھر بنالیا ہے۔جی ہاں واقعی ریاست اوریگن میں بروس کیمبل کا یہ منفرد گھر سیاحوں کو اپنی جانب…
بروس کیمبل نے 1999 میں ایک لاکھ ڈالرز میں 31 ہزار کلوگرام سے زیادہ وزنی بوئنگ 727-200 طیارے کو خریدا تھا جسے یونان سے امریکا لانے میں مزید ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے۔
اس کی تزئین نو کا عمل 2 سال تک جاری رہا جس کے دوران 15 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے جس کے بعد یہ طیارہ رہائش کے قابل ہوگیا۔
اس طیارے کا اندرونی حصہ 1066 اسکوائر فٹ کا ہے جس میں ایک بڑا کمرا اور 2 ٹوائلٹ موجود ہیں۔
طیارے کی چند پرانی نشستوں کو بروس کیمبل نے بیڈ کی شکل دے دی ہے۔
طیارے میں وائی فائی سروس موجود نہیں کیونکہ سگنل طیارے کی باڈی سے گزر نہیں پاتے جبکہ موبائل فون استعمال کرنے کے لیے بروس کیمبل کو اپنا سر کھڑکی سے باہر نکالنا پڑتا ہے۔
طیارے میں رہنے کا اوسط ماہانہ خرچہ 370 ڈالرز ہے جس میں سے 220 ڈالرز ہر ماہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں جبکہ بجلی کا بل 100 سے 250 ڈالرز کا ہوتا ہے۔
اب بروس کیمبل کی جانب سے طیارے کے پرانے کمپیوٹر سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ‘اپنے خواب کے حوالے سے مجھے کوئی پچھتاوا نہیں’۔
چونکہ بروس کیمبل کا کافی وقت جاپان میں گزرتا ہے تو وہ جاپانی سرزمین پر بھی ایک طیارے کو گھر بنانے کے خواہشمند ہیں۔