عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں: شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں۔ الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اپنی گرفتاری کو روکنے کیلئے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے کیوں اکسا رہے ہیں؟ اگر کوئی جرم نہیں کیا تو گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ان کو سوالات اداروں یا مخالفین سے نہیں اپنے وزیراعلیٰ سے کرنے چاہئیں۔ ‏نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔

نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہی بدل جائے گی۔حملے کا الزام اداروں پر لگانے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس سے پنجاب حکومت اور کیسز میں کوئی رعایت نہی ملے گی۔ الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا۔ اب ادارے اور عوام ان کی بلیک میلنگ میں نہی آئے گے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 6, 2023