الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا اشارہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہين اليکشن کميشن کیسز کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے آئندہ غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا…
الیکشن کمیشن میں دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل نوید انجم پیش ہوئے اور عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری نے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں۔ ممبر خیبر پختونخوا اکرام اللہ نے کہا حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ کیا بڑے لوگوں کی قانونی ذمہ داری نہیں کہ کمیشن میں پیش ہوں؟
ممبر خیبر پختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتا ہے پھر کہتا ہے کارروائی بھی جاری رکھیں۔ پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔
معاون وکیل نے کہا انور منصور لاہور ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی رہنما پیش ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔