کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 10 بچے جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی گاؤں کے 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ کے ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، جس میں 25 بچے سوار تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے 16 بچوں کواسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 10 بچے دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کی گئی ہے جس کی جانب سے امدادی کارروائی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام بچوں کا تعلق گاؤں میر باش خیل سے ہے۔