راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر حملے میں نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 8 نامزدملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ کے خلاف تھانہ آرے بازار میں مقدمہ درج ہے۔ آٹھوں ملزمان اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہاؤس لاہور، مردان اور پشاور میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملزمان کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، سعودی وزرا کی وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی
- ٹانک سے اغوا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب
- نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز، بابر اعظم کا اہم بیان
- دوسرا ٹی20؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست
- شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015