امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔ قرض کی حدبڑھانےکا پروسیجرل ووٹ منظور کر لیا گیا، بل اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائےگا۔ ایوان میں کارروائی سے متعلق قرارداد 187 کے مقابلے میں 241 ووٹوں سے منظور کرلی گئی، ووٹ منظور کیے جانے سے بل پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر ووٹنگ کی راہ ہموار… رپورٹس کے مطابق قرض کی حد اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر تک محدود رکھنے کو معطل کیے جانے کا بل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں 213 ڈیموکریٹس اور 222 ری پبلکنز اراکین ہیں تاہم 29 ری پبلکنز کو بل پر اعتراض ہے۔ اس طرح بل منظور کرنے کے لیے ری پبلکنز کو حریف ڈیموکریٹس کی بھی حمایت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر لی گئی تو قرض کی حد یکم جنوری سن دوہزار پچیس تک معطل کردی جائے گی۔ اسطرح نومبر سن دو ہزار چوبیس میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں اس معاملے پر سیاست نہیں چمکائی جاسکے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015