امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر کئی ہفتوں تک تنازع جاری رہنے کے بعد دستخط کردیے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو درپیش ایک تباہ کن اور خود ساختہ ڈیفالٹ روکا جا سکے۔ 2023 کا مالی ذمہ داری ایکٹ حکومت کو بلوں کی ادائیگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض لینے کی تجدید کے لیے قرض کی حد میں توسیع کرنے کا اختیار دیتا ہے، ٹریژری نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد کو پیر سے آگے تک روکا گیا تو امریکا اپنے 310 کھرب ڈالر کے قرض کے سبب دیوالیہ ہو جائے گا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دیوالیہ ہونے کی صورت میں کاروباری حلقوں میں بےچینی پیدا ہوجاتی، بڑے پیمانے پر ملازمتیں چھن جاتیں اور کساد بازاری کا جنم ہوتا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں کا تعاون پر شکریہ ادا کیا، اوول آفس کے ایک نادر خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ قرض کی حد کے بل نے ملک کو معاشی تباہی سے بچالیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان تعطل کو حل کرنے والا معاہدہ ایک سمجھوتہ ہے جس میں ہر کسی کو وہ سب کچھ نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے تاہم ہم نے معاشی بحران کو ٹال دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اب امریکا کا مکمل اعتماد اور ساکھ محفوظ کرلی ہے، تاہم ایوان اور سینیٹ اختلافات کو ایک طرف رکھ کر بالآخر گزشتہ ہفتے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اکٹھے ہوگئے۔ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے کہا کہ وہ معاہدے کے باوجود امریکا کی ’ٹرپل اے‘ کریڈٹ ریٹنگ کو منفی رکھے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ قرض کی حد طے کرنا عام طور پر ایک غیر متنازع طریقہ کار سمجھا جاتا ہے جسے کانگریس کی جانب سے سالانہ منظور کیا جاتا ہے، یہ حکومت کو پہلے سے خرچ کیے گئے بلوں کی ادائیگی کے لیے رقم ادھار لینے کی اجازت دیتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کونسی نوکری آپ کو دماغی بیماری سے بچا سکتی ہے؟ نئی تحقیق
- اقوام متحدہ نے ایشیائی ممالک کو خبردار کردیا
- عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اداروں کیخلاف بیان بازی پر پابندی
- اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے: وزیر اعظم
- امریکی سینیٹ میں پابندی کا بل منظور ہونے پر ٹک ٹاک کا ردعمل سامنے آگیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015