پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ہونے والے یونین کمیٹیوں کے درجنوں چیئرمینز نے جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے منتخب 30 سے زائد یوسی چیئرمینز کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین اسد امان کا کہنا تھاکہ کراچی کی پارٹی قیادت کے فیصلوں سے اختلاف کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے فیصلے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف تھےاور ہیں مگرجماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دینگے، ہم اپنے فیصلے میں خود مختار ہیں ہمیں کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمی نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 40 پی ٹی آئی کے چیئرمین میئر کے انتخاب کے دن ایوان میں نہیں جائینگے۔ اسد امان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بھرپورمخالفت کی، ہم حافظ نعیم کو ووٹ نہیں دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف ہمیں بلائیں تو بات بن سکتی ہے۔ پی ٹی آئی یو سی چیئرمین عمران پروانی کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنی یوسی کے لوگوں کو بھی جواب دینا ہے، حافظ نعیم نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے ورکرز سے جھوٹ بولا، منتخب ہونے کے بعد ہمیں کراچی کی قیادت نے پوچھا تک نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم باہر کے بندے کو ووٹ دیں۔ خیال رہے کہ کراچی میئر کیلئے انتخابات 15 جون کو ہوگا اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم اور پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حافظ نعیم سے ملاقات کے بعد ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے منتخب ہونے والے چیئرمینز کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سلمان خان اور متھیرا کا ٹکراؤ، سوشل میڈیا پر وائرل
- غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم
- پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، پٹرول کے حوالے سے اچھی خبر
- کارگو خلائی جہازڈریگن عنقریب پاکستان میں لینڈ کرے گا، بڑی خبر
- کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: بیرسٹر گوہر خان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015