پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے، جماعت اسلامی کے پاس اکثریت نہیں، ہم جماعت اسلامی کو ڈپٹی میئر کی آفر کرچکے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد مرکزی لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ گئے تو یہ تو یوسی چیئر مینز ہیں، ہمیں اگر دباؤ ڈالنا ہوتا تو ہم اپنے لیے ووٹ لے رہے ہوتے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم اگر جیت جاتے ہیں تو ہم ان کو ویلکم کریں گے اور ہار پہنائیں گے، پی ٹی آئی کے جو سٹی کونسلرز جیل میں ہیں ان کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسا انتخاب جس میں منتخب ارکان کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے، ہم نہیں چاہتےکہ میئر کے الیکشن کے خلاف عدالت میں جائیں، پیپلزپارٹی کو پیشکش ہے کہ نتیجے کو تسلیم کرے، ہم کراچی کی ترقی کے لیےکام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس شہر کو مزید تباہ نہیں ہونے دے سکتے، اگر کچھ لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے تو ان کی پیشی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015