بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کل (جمعرات) کو کسی وقت سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان لینڈ فال کرے گا، تیز ہوائیں، بارش اور اونچی لہریں طوفان کے نزدیک آنے کی اطلاع دے رہی ہیں۔ طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی کے کن علاقوں میں سمندری پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طوفان بپرجوائے: کراچی سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر، لوگوں کا انخلا جاری انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں طوفان کے باعث سمندر کے قریبی گوٹھوں اور کریکس میں بلند لہروں کے باعث پانی آ سکتا ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں اکثر ہاکس بے کی سڑک تک پانی آ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 جون کو سمندری طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کے بعد 17 جون تک اس کے اثرات باقی رہیں گے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015