میکسیکو میں ہیٹ ویو سے 100 زائد افراد ہلاک

میکسیکو (نمائندہ خصوصی) گزشتہ برس ریاست ہائے میکسیکو میں جون کے مہینے میں پڑنے والی شدید گرمی کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔ وزارت صحت کے مطابق سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیوای ولیون (Nuevo Leon) میں ہوئی۔ میکسیکو کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاست سونورا (Sonora) میں رواں ہفتے درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔ میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔