وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ بطور وزیرِ خارجہ جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، آئی ٹی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، متاثرینِ سیلاب کی مدد پر حکومتِ جاپان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستانی عوام جاپان کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسکلڈ فورس کے تبادلے کے لیے پاکستان میں لینگویج اسسمنٹ ٹیسٹ کی سہولت پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سولرائیزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن کے شعبے میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزہر خارجہ نے کہا کہ جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا، دونوں ملکوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبہ کے افراد سے ملاقات کروں گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015