سمندری طوفان ڈوکسوری جمعہ کی صبح جنوب مشرقی چین سے ٹکرایا، رہائشیوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر 4 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا کہ طوفان فوجیان صوبے کے ساحل پر پہنچنے کے بعد 175 کلومیٹر فی گھنٹہ (110 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوا کی رفتار ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چین کے موسمیاتی آبزرویٹری نے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے اور املاک کی تباہی کے خدشات کے سبب انتہائی شدید ’ریڈ الرٹ‘ جاری کردیا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے رپورٹ کیا کہ فوجیان میں 4 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ تائیوان کے ایک بڑے شہر زیامین میں شدید موسم کے سبب ایک بس اسٹیشن کی چھت اڑ گئی۔ توقع ہے کہ طاقتور طوفان ڈوکسوری وسطی چین کے اوپر شمال مغربی سمت میں بڑھتا رہے گا تاہم اس کی شدت بتدریج کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ لیکن ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ طوفان کی سطح کی ہوائیں ہفتے کی صبح 8 بجے تک تائیوان، فوجیان، ژیجیانگ اور گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں کو متاثر کریں گی۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے بھی ملک کے وسیع حصوں میں بارش اور طوفان کے لیے اورنج الرٹ کی تجدید کی۔ طوفان ڈوکسوری نے بدھ کے روز شمالی فلپائن میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو گرا دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی منقع ہو گئی جبکہ یہ طوفان لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بنا، فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ مزید 21 لاپتا ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015