نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا سے استعفے طلب کرلیے۔ نگراں وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کے 19ارکان نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کے پاس جمع کرادیئے، حکومتی ٹیم کے دیگر ارکان اپنے استعفے جلد جمع کرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی نے تمام وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو چائے پر مدعو کیا اور ان سے استعفے طلب کیے، جس پر کچھ اراکین نے شام تک کا وقت مانگا جبکہ کچھ شہر سے باہر ہیں جو واپس آکر استعفے جمع کروادیں گے۔ بیرسٹر فیرز جمال نے بتایا کہ 8 اراکین کے استعفے موصول ہونے کے بعد وزیراعلی کابینہ ارکان کے استعفوں سمیت سمری کل جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کریں گے۔ استعفیٰ دینے والے اراکین میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمی بیگم، ریاض انور، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہیٰ، حامد شاہ، بخت نواز، حاجی غفران، فضل الہیٰ، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ارکان نے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ کو بعض کابینہ ارکان کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر وزارتوں سے ہٹانے کا خط لکھا تھا۔ اس سے قبل نگراں وزرا شاہد خٹک اور عدنان جلیل کو پہلے ہی کابینہ سے فارغ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ اعظم خان نئی ٹیم تشکیل دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015