آج عظیم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ حریت رہنما کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے، وہ عمر بھر مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک آزادی پر آواز بلند کرتے رہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، وہ تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ سید علی گیلانی نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن رہے اور 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی، انہیں 2015 میں قیادت کی جانب سے تاحیات چئیرمن منتخب کیا گیا تھا۔ مرحوم 11 سال غاصب بھارتی حکومتوں کے حکم پر نظر بند رہے اور یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ ان کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا تھا۔ حریت رہنما کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے سخت حامی تھے، وہ عمر بھر مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تحریک آزادی پر آواز بلند کرتے رہے۔ ان کی وفات پر قومی اسمبلی میں غائبانہ نماز جنازہ اور قومی پرچم سرنگوں رہا جب کہ علی گیلانی کو اعلیٰ ترین سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ دوسری جانب کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے حیدر پورہ کی طرف مارچ کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع کردیا
- امریکی ماڈل بیلا حدید سے متعلق بڑی خبر آگئی
- پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آج چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
- آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015