فائرل وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا، سوشل میڈیا سروسز آئندہ 2 سے 3 روز میں معمول پر آجائیں گی۔ ذرائع ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی، فائر وال سے موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جا رہی ہے، فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ یاد رہے کہ ملک کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے دور میں دیکھنے کے خواہشمند عوام کو فور جی کے لالے پڑ گئے۔ ملک میں انٹرنیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا۔ ویڈیو تو دور کی بات، تصویر ٹرانسفر کرنا بھی صارف کو پتھر کے دور کا مزہ دینے لگا۔ گھریلو صارفین کی پریشانی اپنی جگہ، تاجروں اور کاروباری افراد کےلیے سودے طے کرنا ایسا ہی ہوگیا جیسے چٹانوں سے دودھ کی نہر نکالنے کی کوشش کی جائے۔ کہا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ اور ریاست مخالف مواد پر نظر رکھنے اور وہ مواد پھیلانے والوں کو پکڑنے کےلیے ایک ’دیوار آتش‘ یا عرف عام میں ’فائر وال‘ لگائی جارہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015