واٹس ایپ میں اب صارفین اپنی چیٹس کو زیادہ بہتر اسٹیکرز سے سجا سکیں گے۔ واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم مانا جاتا ہے اور اس میں لوگ اپنے جذبات کا اظہار متعدد طریقوں سے کرتے ہیں۔ مگر سیکڑوں ایموجیز اور اسٹیکر پیکس کی موجودگی کے باوجود اکثر اوقات صارفین ایسے اسٹیکر ڈھونڈ نہیں پاتے جو ان کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اے آئی اور Giphy کی مدد سے زیادہ اسٹیکرز واٹس ایپ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے Giphy کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس سروس کے اسٹیکرز تک رسائی کے لیے کسی چیٹ میں اسٹیکر آئیکون پر کلک کریں اور وہاں ٹیکسٹ یا ایموجیز کے ذریعے اپنی پسند کے اسٹیکرز تلاش کریں۔ اسی طرح صارفین اب میٹا اے آئی کی مدد سے کاسٹیوم اسٹیکرز بھی تیار کرسکیں گے۔ اس کے لیے آپ کو اے آئی اسسٹنٹ کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی یا فون میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکرز کی شکل دے سکیں گے۔ مگر یہ فیچر فی الحال امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہے۔ البتہ آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015