پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایت جاری کردی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا جبکہ چار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اور پھر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے اور وہ انقلاب کی درست بات کرتے ہوئے میرا مؤقف عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے عوام کو جگادیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ہر صورت اور آخری گیند تک مقابلہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں، مجھے بھی اسی سلسلے میں جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی، میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں مگر میں ڈٹا ہوا ہوں قوم کو کہتا ہوں کہ وہ جیل سے نہ ڈریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے: مریم نواز
- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات
- عطا تارڑ کی علی امین گنڈا پور سے متعلق بڑی پیشگوئی
- دبئی آنے جانے والے مسافر یہ بات جان لیں
- غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015