ہر محاذ پر ناکامی، ہر فورم پر خاموشی، مودی سرکار کا جھوٹا دیش بھگتی بیانیہ بے نقاب

مودی سرکار کی جنگی اور سفارتی ناکامیوں اور پارلیمنٹ میں حقیقت چھپانے کی ناکام کوششوں نے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا پہنچایا، آپریشن سندور ہو یا مہادیو، ہر محاذ پر مودی سرکار کی ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے۔ پارلیمانی اجلاس بھی حقیقت چھپانے میں ناکام رہے،پارلیمنٹ میں اپنے ہلاک ہونے والوں کو فراموش کر کے مودی سرکارنے نام نہاد دیش بھگتی کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ شبھم دویدی کی اہلیہ ایشانیا دویدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں “طویل تقریر کی، مگر ان چھبیس ہلاک ہونے والوں کا ذکر تک نہ کیا جنہوں نے وطن پر قربانی دی،راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ جنہوں نے ان کو پارلیمنٹ میں یاد رکھا۔