گلگت بلتستان سولر منصوبہ، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ میں پیش رفت، اویس لغاری

نوفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری ے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے… اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے، قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبے کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی، کلین انرجی کے منصوبے پاکستان کو فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن پر زور دیا، منصوبے سے گلگت بلتستان کی عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صاف اور گرین انرجی کے سفر میں گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبے کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی، اس منصوبے کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔