یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے کہا: ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے اور ہم سب اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے کہا: ’’آج کا دن ان ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کو سرخرو کیا۔‘‘ سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’’آج کا دن ان ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نذرانہ پیش کیں۔‘‘ قومی کرکٹ ٹیم کے فواد عالم نے کہا: ’’یوم دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانی کی یاد ہمیں یہ عہد دلاتی ہے کہ وطن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘ یومِ دفاع کے موقع پر ستاروں اور کھلاڑیوں کے یہ پیغامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنے شہداء اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے سب ایک ہیں۔
