وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے شاہکار گاڑی تیار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس گاڑی کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کی گئی ہے جو لاہور سمیت پنجاب بھر کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑی جدید کیمروں اور سنسرز سے لیس ہے۔ اس کے اندر ایک فیشل ریگنائزیشن کیمرہ اور4 کیمرے باہر نصب کئے گئے ہیں۔۔ گاڑی کے اندر ٹیب فنگرز پرنٹ کے لئے بائیو میٹرک مشین بھی نصب ہے۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی ٹیسٹ کے حوالے سے متعلقہ ہدایات کے لئے آٹومیٹڈ فیچر بھی دستیاب ہوگا۔ ٹیسٹ کےلئے کاونٹ ڈاون ٹائمر، ہینڈ بریک اینڈ سیٹ بیلٹ کنفگریشن بھی ہے۔ مزید برآں ایک سے زائد مرتبہ ریورس گئیر استعمال کرنے پر گاڑی امیدوار کو فیل ڈیکلئیر کردے گی۔ ٹیسٹ کا رزلٹ خودکارسسٹم کے تحت آٹومیٹکلی اپڈیٹ ہوگا۔ آے آئی بیسڈ گاڑی پہلی دفعہ لاہور میں استعمال کی جائے گی اسکے بعد دیگر شہروں میں بھجوائی جائےگی۔ اے آئی بیسڈ گاڑی ٹریفک پولیس نے اپنی مددآپ کے تحت تیار کی ہے۔
