پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا

پنجاب بھر میں فضائی معیار مسلسل مضرِ صحت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور علی الصبح 439 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹر کی مقدار 808 تک پہنچ گئی، جبکہ فیصل آباد میں یہ سطح 507 ریکارڈ کی گئی، جو شدید آلودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ درجہ بندی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلے نمبر پر موجود ہے، جہاں اے کیو آئی 519 ریکارڈ کیا گیا۔