پنجاب میں مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع کرا یا گیا۔ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحیثیت پرائیویٹ ممبر جمع… مجوزہ بل کے متن کے مطابق مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ بل کے متن کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اہم فیصلہ بھی جاری کر چکی ہے۔






