میٹھا کھانا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، لیکن عام چینی (Sugar) کا زیادہ استعمال وزن بڑھانے، خون میں شوگر کی سطح بگاڑنے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل دستیاب کئی قدرتی اور غیر کیلوری والے میٹھی اشیا ایسی ہیں جو چینی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں… یہاں ایسی ہی چینی کی متبادل چند اہم میٹھی اشیا کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے جنہیں ماہرین وزن، شوگر، دل اور آنتوں کی صحت کے لیے بہتر قرار دیتے ہیں۔ 1. شہد (Honey) شہد صدیوں سے غذائی اور دوائی خصوصیات رکھنے کے باعث استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، منرلز اور انزائمز موجود ہیں جو سوزش کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہد کا گلیسیمک انڈیکس چینی سے کم ہے، جس کے باعث یہ خون میں شوگر کو تیزی سے نہیں بڑھاتا۔ محدود مقدار میں استعمال سے LDL یعنی ’خراب‘ کولیسٹرول میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ 2. اسٹیویا (Stevia) پودے سے حاصل ہونے والا قدرتی میٹھا اسٹیویا شوگر فری ڈائیٹ کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور انسولین حساسیت کو بہتر کر سکتا ہے۔ چونکہ یہ تقریباً کیلوری فری ہے، اس لیے وزن بڑھنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ 3. مونک فروٹ ایکسٹریکٹ (Monk Fruit) مونک فروٹ سے حاصل ہونے والا میٹھا نہ صرف انتہائی طاقتور میٹھاس رکھتا ہے بلکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت میں بھی بہتری لاسکتے ہیں۔ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے کھانے کے بعد شوگر میں 10 سے 18 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ 4. زائیلیٹول (Xylitol) قدرتی شکر الکوحلز میں شامل زائیلیٹول ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ خون میں انسولین کی سطح نہیں بڑھاتا۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کی صحت بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی کردار ادا سکتا ہے۔ 5. سوکرالوز (Sucralose) صفر کیلوری رکھنے والا یہ مصنوعی میٹھا چینی کے مقابلے میں بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے، اس لیے کم مقدار ہی کافی ہوتی ہے۔ مناسب استعمال وزن اور شوگر کنٹرول میں مدد دیتا ہے، تاہم اس کا زیادہ استعمال سوزش بڑھا سکتا ہے، اسی لیے احتیاط ضروری ہے۔ 6. مولاسز (Molasses) تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مولاسز سوزش کم کرنے، جگر کی صحت بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ 7. ایلولوز (Allulose) یہ قدرتی “نایاب شوگر” ہے جو عام چینی کی طرح ذائقہ دیتی ہے مگر بلڈ شوگر نہیں بڑھاتی۔ اس کا استعمال GLP-1 ہارمون کو بڑھاتا ہے، جو بھوک کم کرنے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ 8. یاکون سیرپ (Yacon Syrup) یاکون سیرپ قدرتی پری بائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے، جو آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ سیرپ شوگر اور فیٹس دونوں کو کم کرنے میں معاون پایا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا روزانہ 2 کپ سے زیادہ چائے پینا صحت کیلئے نقصان دہ ہے؟
- شمالی کوریا کے آئین میں تبدیلی، کم جونگ اُن باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار
- سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
- آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کو روکنے کے اعلان پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم
- ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق حیرت انگیزانکشافات
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






