کراچی میں شدید سردی کی لہر کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے کھولنے کی سفارش کی ہے۔ چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سندھ کے دوردراز اضلاع میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی زیادہ متاثر کرتی ہے۔ پرائیویٹ سکولز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلا کر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔ اسکول یونیفارم ، کتابیں اور دیگر سامان مخصوص دکانوں سے خریدنے پر پابندی چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وزیرتعلیم سندھ سردی کے باعث 31 جنوری تک اسکولز کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھیں۔ ان کا کہنا تھ کہ یونیفارم ایگزامینیشن سلیبس اور پیپرز کی اسپیسی فکیشن جلد جاری کی جائیں، تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی ہے ،فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔






