عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت 5200 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ اس قیمت کے بعد فی گرام سونے کے نرخ 167 ڈالر بنتے ہیں، عالمی سطح پر فی تولہ سونے کے نرخ 1950 ڈالر ہو گئے ہیں۔ اس اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں آج سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کی توقع ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خرید رہے ہیں، جو قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔






