عثمان خان کے حوالے سے کپتان کا بڑا بیان، اوپننگ بیٹرز کا فیصلہ

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ گیم کی ڈیمانڈ کے حساب سے کھیلوں گا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سیریز پرومو کیلئے پچاس ٹیک کرنے پڑے، آسٹریلیا کے خلاف بڑی سیریز ہوتی ہے اس کی پائپ بھی بنتی ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں سیریز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، شاہین آفریدی مکمل فٹ ہیں اور تمام میچز کیلئے دستیاب ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ پریشر میں بہتر کھیل پیش کرتا ہوں، سری لنکا کے خلاف میچ میں تیز کھیلنا گیم کی ڈیمانڈ تھی، اس دن گیند بلے پر آرہی تھی بال مڈل ہورہا تھا۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انٹینٹ کے بارے میں لوگ غلط سمجھتے ہیں، اگر تیس گیندوں پر تیس چاہیے تو اس کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے، اگر گیم کی ڈیمانڈ ہر اوور پر چودہ پندرہ رنز کرنے ہیں تو اس کے حساب سے کھیلوں گا۔