سعودی فضائی حدود اور سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ولی عہد

سعودی عرب نے ایران کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران کے خلاف کسی بھی طور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر کو یقین دہانی کرادی کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود… سعودی ولی عہد نے ایران کی خود مختاری کا احترام کرنے کا اعادہ کیا اور تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ریاض نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کشیدگی کو مسترد کردیا، علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔