خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ واضح رہے چند روز قبل چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ فوج کی جانب سے جھڑپ کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015