جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ آئینہ وزیر ان کی آنے والی زلمی ویمن لیگ کا حصہ ہوں گی۔ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں گی، جو خاص طور پر بچیوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلمی انتظامیہ آئینہ وزیر کو تمام ضروری کرکٹ سامان اور مناسب سہولیات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ https://web.facebook.com/share/v/18DPmwqBPT/ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ آئینہ وزیر کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ٹیم ان سے براہِ راست رابطہ کر سکے اور انہیں باقاعدہ طور پر پروگرام میں شامل کیا جا سکے۔






