وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے اور کسی کو بھی سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سہیل آفریدی نے کسی بھی بیرونی جارحیت اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی اضلاع کے عوام کا تحفظ حکومت… انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سرحدی علاقوں کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ عوامی خدشات سے مکمل آگاہ ہیں اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔






