راولپنڈی میں مسافر لڑکی کے ساتھ وین میں اجتماعی زیادتی کا سنگین واقعہ

راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں مسافر لڑکی سے وین میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا پولیس نےمتاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا ، مدعیہ کےمطابق واقعہ رمضان المبارک سے پہلے ہوا تھا ۔ ایف آئی آر  میں لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی اپنے بچے کے کپڑے لینےچیک بیلی موڑ سے روات بازار جا رہی تھی ۔ مسافر وین کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اسے بٹھا کر گاڑی واپس چک بیلی خان کی جانب موڑ لی ۔ وہیں سے سلطان نامی تیسرے ملزم کو وین میں بٹھایا گیا ۔ لڑکی کے شور مچانے پر چوتھے ملزم عقیل نے کپڑا منہ پر رکھ کر دبا لیا۔ ملزمان مسافر وین بگا شیخاں کی سڑکوں پر گھماتےرہے۔ اس دوران گاڑی میں دو دو مرتبہ اجتماعی زیادتی کی اور شام ساڑھےچار بجے بیٹی کو چک بیلی موڑ پر اتار کر چلے گئے ۔ زیادتی کرنے کے دوران ملزمان ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے ۔ بیٹی نے تمام واقعہ اپنے خاوند کو بتایا لیکن اس نے خاموش رہنے کا کہا ۔ اب بیٹی کے بتانےپر وہ مقدمہ درج کروانےآئی ہے۔ ملزم سلطان واٹس ایپ کال کرکےدھمکیاں دے رہا ہے کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔ مدعیہ کےمطابق بیٹی سے زیادتی اس کی نند اور ساس کے ایما پر ہوا ۔ واقعہ کے بعد جرگہ ہوا جہاں بیٹی کا علاج کروانے کا کہا گیا لیکن علاج کروایا نہیں گیا ، بیٹی کی طبیعت بہت خراب ہے ۔