پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

لاہور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف ے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 156 رنز اسکور کیے۔ کامران غلام نے 50 ، ڈیان فورسٹر نے 44رنز کی اننگز کھیلیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 2، ڈیرل مچل 19 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن ،  فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔