ایران کا آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب میں آمدورفت بند کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکی کے بعد ایران کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز، گھٹیا زبان کو اہل ایران کی توہین قرار دے دیا، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران… امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید پریشان ہوکر ایران کو گالیاں دینے پر اتر آئے ایران نے ٹرمپ کو ذہنی مریض اور امریکی عوام کا دشمن و غدار قرار دے دیا آبنائے ہرمز کیساتھ باب المندب بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات امریکا کے ہر خاندان کو دوزخ میں دھکیل رہا ہے ہزاروں معصوم انسانوں کے قاتل نیتن یاہو کا غلام بنا چکا ہے جس سے پورا خطہ جل سکتا ہے۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارفی بولے ٹرمپ پتھر کے دور میں جی رہا ہے، وہ دوسروں کی دھمکانے میں چکر میں اپنے ملک سے بے خبر ہو چکا وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ایران کے انفرا سٹرکچر پر ہونے والے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا ، علی اکبر ولایتی نے کہا امریکا نے غلطی دہرائی توعالمی تجارت روک دیں گے، ایک اشارے سے عالمی تجارتی نظام کو جام کرسکتے ہیں۔ ایرانی عدلیہ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ امریکی صدر کی حالت پاگل پن میں تبدیل ہو چکی ہے ، ان کا حالیہ بیان اس طرف واضح نشانی ہے ، ایرانی قیادت اورقوم مزاحمت کے راستے میں ڈٹی ہوئے ہے اور دشمنوں کو شکست دینے تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔ پاکستان میں ایران کے سفیر نے نازیبا زبان کے استعمال پر امریکی صدر کے مواخذے کا مطالبہ کیا ، کہا غیرمتوازن رویے کی وجہ سے ٹرمپ اس اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں ہیں، نااہلی کی بنیاد پر مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔